مطالبات نظرانداز،ایکسپورٹرزکواربوںاجراسے معذرت

 مطالبات نظرانداز،ایکسپورٹرزکواربوںاجراسے معذرت

فیصل آباد(بلال احمد سے )بجٹ کی تیاریوں میں مگن حکومت نے ایکسپورٹرز کے مطالبات نظر انداز کردیئے ۔

 ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے جاری لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز سکیم کے تحت پھنسے اربوں روپے جاری کرنے سے معذرت کرلی۔ گزشتہ کئی سال سے ٹیکسوں کی مد میں اکٹھی کی گئی رقم ایکسپورٹرز کو ادا نہیں کی گئی جو کہ جمع ہونے کے بعد اب16ارب سے تجاوز کرگئی ہے ۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کیا تاہم ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شرح سود 21فیصد تک پہنچنے کے بعد بینکوں سے قرضہ لیکر کاروبار کو وسعت دینا ممکن نہیں رہا ۔اس حوالے سے پاکستان بزنس فورم کے سٹی صدر کاشف ضیا و دیگر ایکسپورٹرزنے حکومت سے جلد از جلد ٹیکسوں کی مد میں جمع کی گئی واجب الادا رقم لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں