عاطف، واصف سانسی ودیگررہنمامسلم لیگ ن میں شامل

عاطف، واصف سانسی ودیگررہنمامسلم لیگ ن میں شامل

سمندری(نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی رہنما ئوں چوہدری عاطف سانسی، چوہدری واصف سانسی ایڈووکیٹ اور چوہدری عاشق حسین قیصر نے مرکزی لیگی رہنما امیدوار پی پی103چوہدری صفدر الرحمن سے ملاقات پر مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کر لی ۔

 صفدر الرحمن نے مذکورہ رہنمائوں سے انکے چک نمبر206میں ملاقات کی ۔ رہنمائوں نے صفدر الرحمن کی الیکشن میں کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کیا انکا کہنا تھا کہ 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات پرتحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ،چوہدری ظفر،چوہدری ابوبکر ورک،چوہدری اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں