ڈی پی او کی مقتول بچے کے گھر آمد،انصاف کی یقین دہانی
جھنگ،شورکوٹ چھاؤ نی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی گذشتہ دنوں نواحی علاقہ 5 گھگھ میں اغوا،زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے بچے حسن رضا کے گھر آمد،لواحقین کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
بچے کے والدین سے تعزیت کرتے کہا کہ گرفتارملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔تعزیتی ملاقات میں نواب بابر خان سیال,سابق ایم پی اے چوہدری خالد غنی،سابق ایم پی اے خالد سرگانہ سابق ایم پی اے ،فیصل جبوآنہ مولانا آصف معاویہ،ڈی ایس پی شورکوٹ مہر حیات سرگانہ اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ عزیز اﷲ بھی موجود تھے ۔ دریں اثناڈی پی اوجھنگ ملک طارق محبوب کے خواتین ہراسمنٹ سیل،ڈرائیونگ سکول کے اچانک دورے ،ٹریفک دفتر میں غیر حاضر سٹاف کو تبدیل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ،ناقص کارکردگی پر خواتین ہراسمنٹ سیل انچارج کی سرزنش کی ۔ڈی پی او نے کہا خواتین کے مسائل حل کیلئے قائم پولیس سنٹر میں ناقص کارکردگی نا قابل برداشت ہے ۔