جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت جاری

جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے زرعی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کئے جانے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

مارکیٹوں سے معیاری اور سستے داموں زرعی ادویات میسر نہ آنے کی وجہ سے کاشتکاروں کی قیمتی فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات منڈلانے لگے ہیں۔ جبکہ کاشتکاروں کی جانب سے متعدد شکایات کے اندراج کے باجوود بھی حکام اقدامات اتھانے کی بجائے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرتے ہوئے کار روائیوں میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے میں مصروف دکھائی دینے لگے ۔ ذ رائع کے مطابق پاکستان کے تیسرے اور پنجاب کے دوسرے بڑے شہری فیصل آباد میں شعبہ کاشتکاری سے وابستہ افراد کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ فیصل آباد کی ایک کروڑ سے زائد آبادی میں سے 65فیصد سے زائد افراد شعبہ کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔ زرعی ملکی ہونے کے باوجود بھی حکام کی جانب سے کاشتکاروں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں