واسا کو نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے سے نہ روکا جاسکا

واسا کو نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے سے نہ روکا جاسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ انہار کی جانب سے واسا کو نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے سے نہ روکا جاسکا۔ سمندری روڈ سرگودھا روڈ مقبول۔۔

 روڈ سمیت متعدد علاقوں سے سیوریج کا پانی نہرمیں شامل کیا جارہا ہے ۔ محکمہ انہار کی عدم دلچسپی کے باعث سیوریج کا گندا پانی نہروں میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جڑانوالہ روڈ سمندری روڈ اور مقبول روڈ سمیت متعدد علاقوں سے واسا کی سیوریج لائنوں کا پانی نہروں میں شامل کیا جاتا ہے جبکہ دیہی علاقوں سے بھی سیوریج کا پانی نہروں میں شامل کیا جاتا ہے ۔ محکمہ انہار کی غفلت سے واسا کو یا رہائشی علاقوں کے مکینوں اور نجی رہائشی کالونیوں کے مالکان کو سیوریج کا پانی نہروں میں شامل کرنے سے نہیں روکا جاسکا۔ جس سے آبی آلودگی بھی پھیل اورآبی حیات متاثرہو رہی ہے جبکہ محکمے اقدامات کی بجائے آنکھیں موندے بیٹھے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں