ایف ڈی اے سٹی ، 4فیڈرزکا ترقیاتی کام جاری:بریفنگ

ایف ڈی اے سٹی ، 4فیڈرزکا ترقیاتی کام جاری:بریفنگ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے سٹی میں بجلی کی سہولت کیلئے 18میں سے مجموعی طور پر10 فیڈرز فنکشنل ہیں اور۔۔

 چار فیڈرز کی تکمیل کیلئے ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ چار فیڈر کمرشل ایریاز کے لئے مخصوص ہیں۔ یہ بات ڈی جی ایف ڈی اے آصف چودھری کو افسروں نے بریفنگ میں بتائی ۔ چیف انجینئر مہرایوب گجرنے بتایاکہ ایف ڈی اے سٹی کے بقایابلاکس میں بجلی فراہمی منصوبے تیز ی سے مکمل کئے جارہے ہیں،فیڈر نمبر11مکمل کرکے فیسکوحکام کے حوالے کردی، پانچ بلاک C1، C3،C4،C5اور C6میں پلاٹس کے الاٹیز فوری بجلی کنکشن لے سکتے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس مرکزی بلڈنگ، پارکنگ ایریا اور سوئمنگ پولز سمیت دیگر حصوں کا تعمیراتی کام بھی آخری مراحل میں ہے روز گارڈن ودیگر پارکس کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایاجارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں