ٹو بہ :ٹیکو پارک میں جگہ جگہ گندگی ،جھیل جو ہڑ بن گئی

ٹو بہ :ٹیکو پارک میں جگہ جگہ گندگی ،جھیل جو ہڑ بن گئی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )خود رو جھا ڑیو ں کی بہتات ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،کشتی رانی کیلئے بنائی گئی جھیل جو ہڑ میں تبدیل۔۔

، کینٹین پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ،ٹو بہ ٹیک سنگھ کا ‘‘ ٹیکو پارک ’’ انتظامیہ کی غفلت سے عدم تو جہ کا شکار ،شہری تفریحی سہو لت سے محروم ہوگئے پارک میں پینے کے پانی اور پبلک ٹوائلٹس کی سہولت بھی دستیاب نہیں ، جرائم پیشہ اور نشہ کے عادی افراد نے قبضہ جمارکھا ہے ، پارک میں وارداتیں معمول بن چکی ہیں ، جھولوں سمیت جھیل میں کشتیاں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار اوراکثر چوری ہو چکی ہیں ، صفائی نہ ہو نے سے کو ڑے کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ نے متعدد بار لاکھوں روپے پارک کی تزئین و آرائش کی ‘‘نذر’’ کئے جسکے کہیں آثار نظر نہیں آرہے ۔ شہریوں نے کمشنرو ڈی سی سے ٹیکو پارک کوفوری بحال کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں