سرگودھا روڈڈیڑھ سال بعدبھی نہ بن سکین، حادثات معمول

 سرگودھا روڈڈیڑھ سال بعدبھی نہ بن سکین، حادثات معمول

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیوریج لائن ڈالنے کے لیے ڈیڑھ سال پہلے توڑی گئی سرگودھا روڈ محکمہ ہائی ویز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی۔۔

 غفلت سے تاحال نہ بنائی جاسکی۔ ادارے ذمہ داریوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ شہریوں کومین سڑک بند ہونے پر مشکلات ،ایک سڑک پر دو رویہ ٹریفک چلنے سے حادثات بھی معمول بن گئے ۔ واسا نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل سرگودھا روڈ کو توڑا، بعد میں سیوریج لائن تو ڈال دی مگر سڑک دوبارہ نہ بن سکی سڑک بنانے کے ذمہ دار میٹروپولیٹن کارپوریشن اور محکمہ ہائی ویزکی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں ٹوٹی سڑک کے باعث سرگودھا روڈ پر ایک رویہ ٹریفک ہی چل رہی ہے جس سے حادثات بھی معمول بن چکے ہیں اور دھول اڑنے پربھی مسافروں ،راہگیروں اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بارش ہونے پربھی سفر کرنا محال ہوجاتاہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ سڑک کو فوری تعمیر کیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں