اہلکار ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے میں کردارادا کریں:سی ٹی او

 اہلکار ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے میں کردارادا کریں:سی ٹی او

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون کا جنرل میٹنگ کے سلسلہ میں اقبال آڈیٹوریم میونسپل کارپوریشن میں ٹریفک افسروں سے خطاب۔۔

 چیف ٹریفک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ٹریفک پولیس عبادت سمجھ کر عوام الناس کی خدمت سر انجام دئیے اور ہر ممکن کوشش کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے ۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 24/7 شہرویوں کے سہولت کے پیش نظر بہترین مہارت اور پیشوارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی واضح ہدایات کی روشنی میں فورس کی ویلفیئر کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ تبادلہ جات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریفک)پنجاب کی بنائی ہوئی روٹیشن پالیسی کے مطابق ہوں گے اس ضمن میں غیر محکمانہ اثرورسوخ کی حوصلہ شکنی کی جاے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں