ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے کو آگ لگانے کا سلسلہ نہ تھم سکا

ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے کو آگ لگانے کا سلسلہ نہ تھم سکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین ہی فضا کو آلودہ کرنے لگے ۔ ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے کو آگ لگانے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔۔

جبکہ شہریوں کو کوڑے کو آگ لگانے سے منع کیا جاتا ہے ۔ کینال روڈ پر بنی ایف ڈبلیو ایم سی کی ڈمپنگ سائٹ پر شہر کا کوڑا تو پھینکا جاتا ہے لیکن اب سے آگ لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کیمیکل زدہ ویسٹ کو آگ لگانے سے فضا میں آلودگی پیدا ہوتی ہے جو شہریوں کے لیے مضر صحت ہے اور اس سے بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔ کوڑے کو آگ لگانے سے شہریوں کیخلاف تو کارروائیاں کی جاتی ہیں لیکن سرکاری اداروں کی جانب سے ہی فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اداروں کو فضائی آلودگی پھیلانے سے روکا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں