ایف ڈی اے سے ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ نہ ہو سکا،افسر سائلین کیساتھ تاخیری حربے استعمال کرنے لگے

ایف ڈی اے سے ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ نہ ہو سکا،افسر سائلین کیساتھ تاخیری حربے استعمال کرنے لگے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق افسر ٹاؤٹ مافیا کو نوازنے کے۔۔

لیے براہ راست آنے والے سائلین کے ساتھ تاخیری حربوں کا استعمال کرنے لگے ۔ ایف ڈی اے دفتر میں مختلف مسائل لے کر آنے والے سائلین بھی ٹائوٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف ڈی اے دفتر میں مختلف قانونی پیچیدگیوں اور مسائل کی آڑ میں افسر براہ راست آنے والے سائلین کے ساتھ مختلف تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے سائلین کو ٹائوٹ مافیا کے ذریعے آنے پر مجبور کرنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق ایف ڈی اے دفاتر کے عقب میں موجود کینٹین پرپرائیویٹ افراد موجود ہوتے ہیں جو سائلین کو مختلف حیلے بہانے بنا کر کام جلدی کروانے کی پیشکش کرتے ہیں اور معاملات طے کرنے کے بعد سائلین کی درخواستوں کو افسروں کے سامنے رکھتے ہیں۔ براہ راست تاخیر کا شکار ہونے والے کام بذریعہ ٹائوٹ چند دنوں یاہفتوں میں ہی ہوجاتے ہیں۔ ٹائوٹ مافیاکے پرائیویٹ افراد ہونے پر ان کیخلاف انکوائری یا نوکری جانے کا ڈر بھی نہیں ہوتا اور اگر کوئی سائل اعلیٰ حکام کو شکایت کرے بھی تو افسر یہ کہہ کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں کہ ان کا پرائیویٹ افراد سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  ٹائوٹ مافیا سے نجات دلائی جائے اور افسر سائلین کو خوار نہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں