مسلم لیگ کے وفد کا دورہ جڑانوالہ ،متاثرین سے اظہار یکجہتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے جڑانوالہ سانحہ میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اورسانحے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا تحفظ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے حقائق قوم کے سامنے رکھیں، مشتعل افراد کا مسیحی برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے ، پاکستان کا دستور اور قانون اس کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کسی شخص یا ہجوم کو قانون ہاتھ میں لے کر خود ساختہ اقدامات کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ وفد میں شامل ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، اشرف گل مسیح صدر اقلیتی برادری فیصل آباد پاکستان مرکزی مسلم لیگ، انجینئر وقار عظیم صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جڑانوالہ اور غضنفر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔