ڈی سی ، ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی ، ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرار حسین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ۔۔۔

 اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس میں 12 ربیع الاول کے انتظامات اور سکیورٹی بارے مشاورت کی گئی، نعیم سندھو نے کہا کہ عیدمیلادالنبیؐ کو جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ، محافل درود و سلام ، نعت اور قرآت و دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گی، بہترین سروسز فراہم کی جائیں گی،جلوسوں کے راستوں پر صفائی ، پانی کا چھڑکا اور چونے سے مارکنگ کی جائے گی، مرکزی میلاد تقریب کے لئے بہترین انتظامات سمیت شہر میں بھرپور چراغاں کیاجائیگا ۔کرار حسین نے کہا کہ ربیع الاول کے پروگراموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے ، ٹریفک روانی اور پارکنگ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں