اوباش نے کمسن لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 97رب کے رہائشی غلام مصطفی نامی شخص کے کمسن بیٹے (ع) کو ملزم عدنان نے زبردستی قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے فرا رہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش اور تفتیش شروع کردی ۔