فٹبال ٹورنامنٹ،انعامات تقسیم

فٹبال ٹورنامنٹ،انعامات تقسیم

پیرمحل (نمائندہ دنیا)چوہدری سلطان ،چوہدری معظم سلطان میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ 349گ ب کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عبید اللہ ، چوہدری خالد سردار ، چوہدری عمر سلطان ،حاجی سردار ، میاں اسد حفیظ ، چوہدری شفیق،اسد الرحمن ، مقبول شاہ، عالمگیر مجاہد تھے ۔فائنل چک نمبر 320گ ب کی ٹیم ایک گول سے ہارگئی ۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے ،ٹرافی ،رنراپ ٹیم کو 70 ہزار روٹرافیانعام دیا گیا ۔سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو بھی ٹرافیاں دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں