فیکٹریز ، اداروں میں32ہزار کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کا آغاز

 فیکٹریز ، اداروں میں32ہزار  کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرویلفیئر چوہدری شہباز نے کہا ہے کہ محنت کش مزدوروں کو حکومت کی مقررہ اجرت32ہزارروپے ماہانہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا۔۔۔

 لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ فیکٹریز اور صنعتی اداروں میں دیہاڑی دار غیر ہنر مند مزدوروں کو کم ز کم 32ہزار ماہانہ اجرت دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہاہے ،یومیہ آٹھ گھنٹے کام کی تنخواہ 1230 روپے 77 پیسے ہوگی، عملدرآمد نہ کرنے پرقانونی کارروائی ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں