متعدد راہگیر لٹ گئے ،جنرل سٹور پر 3لاکھ کی چوری

متعدد راہگیر لٹ گئے ،جنرل سٹور پر 3لاکھ کی چوری

شورکوٹ،گوجرہ (نمائندگان دنیا)چور رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی سامان لے گئے شورکوٹ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شاہد شہید روڈ پر واقع۔۔۔

 مانی موبائل اینڈ جنرل سٹور سے چوررات کی تاریکی میں تالے توڑ کر تقریباً3لاکھ روپے نقدی ،موبائل فونز اور کریانہ کاسامان اور سی سی ٹی وی کیمروں کاڈی وی آر لے اڑ ے اطلاع کے باوجود چوکی سٹی پولیس تاخیر سے پہنچی ۔سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔گوجرہ کے چک نمبر414ج ب کے قاسم کو گاؤں کے نہر پل کے قریب جاتے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل جبکہ چک نمبر361ج ب کے غفران کوبھی وہاں سے گزرتے ہو ئے روک کر ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں