سابق گورنر چودھری سرور کے بھائی رمضان پرویز انتقال کرگئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ،جکھڑ(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بھائی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 121چودھری رمضان پرویز اچانک حرکت قلب بند ہوجانے پروفات پاگئے۔۔۔
نماز جنازہ انکے گاؤں چک نمبر 191گ ب (مخدوماں) میں ادا کی گئی،سابق گورنر چوہدری سرور ، امیدوار صوبائی اسمبلی پیر سید قطب علی شاہ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کی والدہ ،بیوہ اور بچے اسکاٹ لینڈ (گلاسکو) مقیم ہیں، انکی میت وہاں بھجوائی جائیگی،جہاں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائیگا۔