21سینئر سٹیشن اسسٹنٹ ، 57پولیس سٹیشن اسسٹنٹس کے انٹرویو

21سینئر سٹیشن اسسٹنٹ ، 57پولیس سٹیشن اسسٹنٹس کے انٹرویو

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آبادڈاکٹر عابد خان کی زیر صدارت سینئر سٹیشن اسسٹنٹ (SSA)اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ (PSA)کی بھرتی کے لیے ٹائپنگ ٹیسٹ میں پاس ہو نے والے امیدواروں کاانٹرویو لیا گیا۔۔

 چیئرمین بورڈ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان جبکہ ممبران میں ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان،ایس ایس پی آر آئی بی،میاں  اکمل شامل ہیں۔انٹرویو میں ڈسٹرکٹ جھنگ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 21سینئر سٹیشن اسسٹنٹ جبکہ 57پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کے امید واروں نے انٹرویو دئیے ۔جس میں ڈسٹر کٹ جھنگ سے چارسینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور19پولیس سٹیشن اسسٹنٹ ڈسٹر کٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 9سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور19 پولیس سٹیشن اسسٹنٹ ڈسٹر کٹ چنیوٹ سے8سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور19پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کے امید واروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ویژن کے مطابق بھر تی کے تما م عمل کو مکمل شفاف رکھا گیا ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں