سوساں روڈ پر محفل میلاد میں نقدی ، موبائل فون چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محفل میلاد میں آیا شہری موبائل فون سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے سوساں روڈ پر منعقدہ میلاد میں شرکت کیلئے آنے والے شکیل کی جیب سے جیب تراشوں نے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔