تجاوزات کیخلاف آپریشن 5 دکانیں سیل، 50 ہزار جرمانہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن   5 دکانیں سیل، 50 ہزار جرمانہ

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ضلع انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ دکانیں سیل کرکے پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔۔

اسسٹنٹ کمشنر اشفاق کوہلی نے کچہری روڈ، مندر روڈ،ریل اندرون بازار مسلم بازار،چوڑی مارکیٹ، عمر حیات محل روڈ پر دکانوں کے سامنے بازار اور فٹ پاتھوں پر قائم کی گئیں تجاوزات کو ہٹوا دیاانکا کہنا تھا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری رکھا جائے گا تا کہ شہری خصوصاً خواتین بازاروں سے آرام سے گزرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں