بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپوں کی کرپشن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپوں کی کرپشن

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ اقساط میں مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپوں کی کرپشن کا انکشاف۔

 تفصیلات کے مطابق باوثوق زرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تحصیل بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ اقساط میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اورمزیدبھی یہ سلسلہ جاری ہے ریٹیلرز سادہ لوح خواتین سے پانچ سو سے دو ہزار روپے تک کی مبینہ کٹوتی کرتے ہیں اور خواتین کو پوری رقم دے کرجعلی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس کے بعد پانچ سوسے دو ہزار کی کٹوتی کی جاتی ہے اورویڈیو محفوظ رکھی جاتی ہے تاکہ خواتین اگر کسی کے آگے منہ کھولیں یاشکایت کریں تو ویڈیو ثبوت ہونے کی وجہ سے لوگ ان کی باتوں پر اعتبار نہ کریں اوروہ کاروائی سے بھی بچ سکیں۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران بھی تمام تر صورتحال سے بخوبی واقف ہیں مگر خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ودیگرمتعلقہ اعلی حکام نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں