ٹریفک حادثے میں کار کی تباہی کامقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک حادثے میں کار کی تباہی کا شکار بننے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 113ج ب کے قریب لیاقت علی نامی شہری اپنی کار پر سوار جارہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے اسکی کار تباہی کا شکار بننے کے ساتھ وہ خود بھی شدید زخمی ہوگیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔