آرٹ زندگی میں مثبت تبدیلی لاتاہے :آرایم نعیم

آرٹ زندگی میں مثبت تبدیلی لاتاہے :آرایم نعیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)آرٹ لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے ۔گھٹن اور منتشر رویوں کو بدلنے اور۔۔۔

 حساسیت کو ابھارنے کا کام کرتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف آرٹسٹ آرایم نعیم نے آرٹس کونسل فیصل آباد میں قدیم اور جدید فن مصوری کی نمائش کے افتتاح اور اس حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔آرایم نعیم نے کہا کہ مجھے اس بھرپور شو میں شرکت کرکے بہت اچھا لگا اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد آرٹ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ کلاسیک اور ماڈرن آرٹ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ ایک ہی مقصد کو آگے بڑھاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں