’’مرمتی کام‘‘فیسکو کا طویل وقت تک بجلی بند رکھنا معمول

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو کی جانب سے مختلف علاقوں میں مرمتی کام کے نام پر طویل وقت کے لیے بجلی بند رکھنا معمول بن گیا۔
گزشتہ روز بھی شہر کے کئی علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی بند رہی جس کے باعث شہریوں کو معمولات زندگی میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیسکو کی جانب سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بجلی بند ہونے کی صورت میں کاروباری افراد بھی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں جنہیں مہنگے ایندھن پر جنریٹر چلا کر کام چلانا پڑ رہا ہے ۔