سمارٹ لاک ڈائون ناکام ،ایئر کوالٹی انڈیکس مزید بڑھ گیا

سمارٹ لاک ڈائون ناکام ،ایئر کوالٹی انڈیکس مزید بڑھ گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے جانے والا سمارٹ لاک ڈائون بھی کسی کام نہ آیا۔

شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے کی بجائے مزید خطرناک حد تک بڑھنے لگا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زہریلا دھواں چھوڑنے والی صنعتی یونٹس کی چمنیوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہوسکا اور 318تک جا پہنچا جو ماہرین صحت نے انسانی جان کے لیے خطرناک قرار دیا۔ فضا صاف نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز بھی سارا دن سموگ کے بادل چھائے رہے اور شہریوں کو سموگ کے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے انتظامی ادارے سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ لیں اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں