ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل،موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت

ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل،موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا پروگرام کے کنٹریکٹرز اور دیگر انتظامی و ضلعی افسر شریک تھے ۔

 منصوبوں میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ دیواروں کی تزئین و آرائش پر کام جاری ہے ۔چوک چوراہوں کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی تعمیراتی کام جاری ہے ۔دھجی پارک کی تکمیل کا کام ماہ دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔ پارکنگ شیڈ کی تعمیر دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں مکمل ہو جائے گی۔سیوریج بحالی منصوبہ پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے موثر کوآرڈینیشن کریں۔ اعلیٰ میٹریل کے استعمال کا خاص طور پر خیال رکھا جائے ۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم سے شادی ہالزومارکیز مالکان نے بھی ملاقات اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل حل کی یقین دہانی کراتے کہا وہ ون ڈش اورمقررہ اوقات پر پابندی کے قانون پرعملد رآمدیقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں