آل پاکستان ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ،جی سی یوکے 7میڈلز

آل پاکستان ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ،جی سی یوکے 7میڈلز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیوسٹی کی ہونہار کھلاڑیوں نے پنتالیسویں آل پاکستان اقبال ٹرافی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ منعقدہ پنجاب سٹڈیم لاہور میں دو سونے چار چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

 خدیجہ مہرین نے جیولن تھرو اور ڈسکس تھرو میں سونے کے ،آمنہ سعید نے سو میٹر ریس میں چاندی اور دو سو میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نور العین نے پول والٹ میں چاندی ،ملیحہ سلیم نے ہیمر تھرو میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کے یونیورسٹی کا نام روشن کر دیا ۔وائس چانسلرجی سی ڈبلیو یو ایف پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے فاتح طالبات اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب کو مبارک باد دی اور کھیلوں کے شعبہ میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں