تھانہ غلام آباد :ایس ایچ او کے کارِ خاص، ٹائوٹس کی لوٹ مار

تھانہ غلام آباد :ایس ایچ او کے کارِ خاص، ٹائوٹس کی لوٹ مار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ غلام آباد میں ایس ایچ او کے کار ِخاص ملازمین و ٹائوٹس کی جانب سے لوٹ مار کا بازار گرم، ملازمین کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاررائیوں کی بجائے نذرانے وصول کرتے ہوئے۔۔

 انہیں تحفظ فراہم کیا جارہاہے ۔ذرائع کے مطابق تھانے کے علاقے جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ آماجگاہ اور ایس ایچ او کے کار خاص کانسٹیبلز اور پرائیویٹ افراد کیلئے کمائی کا زریعہ بنے ہوئے ہیں۔ کانسٹیبل عمیر، کانسٹیبل زبیر اور پرائیویٹ افراد مظہر اور آصف ایس ایچ او کے کار خاص اور مبینہ فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہیں جو پورے علاقے میں منشیات فروشوں، جواریوں، پان شاپس، ہوٹلز، بدکاری اڈوں، کھلا پٹرول اور گیس ریفلنگ کرنے والے عناصر سے پر بھاری نذرانے وصول کرکے اپنی جیبوں کو گرم اور انکو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ مذکورہ کانسٹیبلز کی ماضی میں کی جانے والی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں پرمتعدد بارافسران بالا سے سرزنجش بھی ہوچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں