سابق چیئرمین بلدیہ جڑانوالہ کے بھائیوں کی منشیات فروشی سے توبہ

سابق چیئرمین بلدیہ جڑانوالہ کے  بھائیوں کی منشیات فروشی سے توبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سابق چیئرمین بلدیہ جڑانوالہ کے بھائیوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی ۔محلہ رشید پارک کی مسجد کنزالایمان میں معززین علاقہ کی موجودگی میں سابق چیئرمین بلدیہ مظفر پھلروان کے بھائی عمر حیات پھلروان اور خضر حیات پھلروان نے منشیات فروشی سے توبہ اور حلف دیتے کہا۔۔

 ہم آئندہ منشیات فروشی نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دینگے ، منشیات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مخالفین ہم پر آئے روز جھوٹے مقدمات کرارہے ہیں ہم پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا ہم پر بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بند کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں