اسٹنٹ کمشنرز کی فرضی مانیٹرنگ ، آڑھتی مافیا کے سبزی ، پھلوں کے من مانے ریٹ ، شہری پریشان

اسٹنٹ   کمشنرز  کی  فرضی  مانیٹرنگ  ،  آڑھتی  مافیا  کے  سبزی  ،  پھلوں   کے  من  مانے  ریٹ  ،  شہری  پریشان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرز کی فرضی مانیٹرنگ کے باعث سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی نگرانی یقینی نہیں بنائی جاسکی جسکے باعث آڑھتی مافیا کی جانب سے سبزی و پھلوں کے من مانے ریٹ مقرر جس سے اوپن مارکیٹ میں پھلوں و سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔۔

مگر مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے نہ تو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اوپن مارکیٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنرز و مارکیٹ کمیٹی افسر بولی کے عمل کی مانیٹرنگ یقینی بناسکے ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سبزی و فروٹ منڈٖیوں میں بولی کے عمل کی ناقص مانیٹرنگ پر پنجاب حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹ کمیٹی افسروں و اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری متحرک کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و ملازمین کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی تاکہ کام چور ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے مگراحکامات مسلسل نظرانداز کئے جارہے ہیں۔مہنگی سبزیوں کی فروخت سے پریشان حال شہریوں کاکہناہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس عرصہ درازسے مقررہ نرخوں پرعمل نہیں کروارہے، انہوںنے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکرسرکاری نرخوں پر فروخت کامطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں