پولیومہم ، پہلے روز3لاکھ 30 ہزاربچوں کو قطرے پلائے گئے

پولیومہم ، پہلے روز3لاکھ 30 ہزاربچوں کو قطرے پلائے گئے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی اور انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسر موجود تھے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے پہلے روز 3 لاکھ 30ہزار601بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اہداف مکمل نہ کرنے والی ٹیموں کے ارکان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ ایکشن رپورٹ سے آگاہ کیا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں