خود کو روحانی شخصیت ظاہر کر نے پر 2نو سر باز پکڑے گئے

خود کو روحانی شخصیت ظاہر کر نے پر 2نو سر باز پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے نوسربازی کرنے والے 2جعلی پیروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ سول لائن کے علاقے طارق آباد میں پولیس نے مختلف کارر وائیوں کے دوران دو جعلی پیروں کو دھر لیا۔ جو خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں