خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا

خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے  ہوئے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے شہری سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔

تھانہ منصور آبادکے علاقے چک نمبر 203رب میں قاسم نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے روک کر خود کو پولیس آفسران ظاہر کرتے ہوئے اسکی تلاشی لینے کے بہانے اسکی جیب سے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور موبائل فون سمیت دیگر سامان ہتھیا کر قریبی تھانہ پہنچنے کا بول کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں