29 شادی ہالز سیل ،ایک کروڑ4لاکھ روپے جرمانہ

29 شادی ہالز سیل ،ایک کروڑ4لاکھ روپے جرمانہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں میرج ایکٹ پرعملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی افسروں نے گزشتہ 25 روز میں 135شادی ہالز میں خلاف ورزیوں پر 29ہالز سیل اور۔۔

 مجموعی طور پرایک کروڑ 4 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔افسروں نے 1530 شادی ہالز کی انسپکشن کے دوران ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر 34 مقدمات درج اور 17 افراد کو گرفتار کرایا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر موثر اور نتیجہ خیز عملدرآمد جاری رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیازایکشن لیا جائے اس ضمن میں رعایت کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں