کیچپ یونٹ پر چھاپہ ،کئی من ساسز،پلپ ،اجزاتلف

 کیچپ یونٹ پر چھاپہ ،کئی من ساسز،پلپ ،اجزاتلف

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ارشد ٹاؤن ککیاں والا روڈ پر واقع کیچپ یونٹ پر چھاپہ مارکر پروڈکشن یونٹ بندکروادیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 878 کلو ساسز، 400 لٹر پلپ ضبط، بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزاء تلف کردیئے گئے جبکہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی گئی۔ کھلے رنگوں،کیمیکلز اورمصنوعی فلیورز سے جعلی کیچپ اور ساسز تیار کی جا رہی تھیں۔ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کا میڈیکل عدم موجود پائے گئے ۔کیچپ کی پیکنگ کے لئے غیر منظورشدہ لیبل استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ خوراک کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اجزاء کا استعمال موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔ملاوٹی کیچپ اور ساسز کو دلکش پیکنگ لگا کر فیصل آباد شہر میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھاجسے ناکام بنادیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں