ممنوعہ مواد جلانے پر دو یونٹس مالکان پر مقدمات درج

ممنوعہ مواد جلانے پر دو یونٹس مالکان پر مقدمات درج

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں انسداد سموگ کے لئے محکمہ ماحولیات کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ اس ضمن میں پانچ انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے۔۔۔

 بوائلر میں ممنوعہ مواد جلانے پر دو یونٹس کے مالکان/بوائلر آپریٹر کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس نے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف ایکشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہیکلولر پالوشن کنٹرول مہم کے تحت گزشتہ روز شاہراہوں پر 44 گاڑیوں کو چیک کرکے دھواں دینے والی 9 گاڑیوں کے چالان اورمالکان وڈرائیورز کو 18 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں