نوجوان کا مبینہ اغوا، تین ڈاکو گرفتار

 نوجوان کا مبینہ اغوا، تین ڈاکو گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم ملزموں نے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب 22 سالہ علی رضا کام سے واپس گھرجا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

دریں اثنا تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے 210 رب کے قریب دوران گشت 3ڈاکوؤں کو  قابو کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم شہریوں کو لوٹنے کے لیے گھات لگائے بیٹھے تھے ۔ جنکی شناخت ظفر اقبال، عمیر اور ریاست کے نام سے ہوئی۔ ملزموں سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں