ربیع سیزن مرمت ،نہروں کی بندش کا شیڈول جاری

ربیع سیزن مرمت ،نہروں کی بندش کا شیڈول جاری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ انہار نے ربیع سیزن کے لئے سالانہ مرمت کے سلسلے میں نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

چیف انجینئر محکمہ انہار کے مطابق تریموں کینال 10 جنوری سے 27 جنوری 2024ء کو سالانہ تعمیر ومرت کے سلسلے میں بندرہے گی اسی طرح تریموں سندھائی لنک بھی 10 سے 27 جنوری تک،سندھائی کینال11 سے 28 جنوری،ایس ایم بی لنک 11 سے 28 جنوری اور لوئر پاکپتن کینال 12 سے 29 جنوری تک بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں