مقدس اوراق کا تحفظ کرنا ہمارافرض: علامہ شاہد مدنی

مقدس اوراق کا تحفظ کرنا  ہمارافرض: علامہ شاہد مدنی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقدس اوراق کا تحفظ کرنا اور لوگوں کو انکی پامالی اور بے ادبی سے بچانا ہمارا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی کے رکن شوریٰ برائے تحفظ اوراق مقدسہ علامہ شاہد مدنی نے مدرسہ غوث الاسلام پرانی عید گاہ آمد پر کیا۔

 انہوں نے کہا دعوتِ اسلامی کے ماحول میں ادب و آداب کا درس ہی نہیں دیا جاتا عملی جدّ و جہد بھی کی جاتی ہے ، دعوتِ اسلامی کے 104 شعبہ جات میں سے مجلسِ تَحَفُّظِ اَوراقِ مُقَدَّسَہ بھی مصروفِ عمل ہے ۔اس سلسلہ میں ضلع کچہری اور دیگر علاقوں میں تحفظ اوراق مقدسہ سنٹرز کا افتتاح ہو رہا ہے ۔ مہتمم مدرسہ مولانا عاطف رمضان سیالوی نے علامہ شاہد مدنی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسہ غوث الاسلام میں اوراق مقدسہ کے لیے بنائے گئے سنٹر کا افتتاح کیااور خصوصی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں