ضلع ٹوبہ میں میرج ہالز اور مارکیز کو ایک لاکھ جرمانہ

ضلع ٹوبہ میں میرج ہالز اور مارکیز کو ایک لاکھ جرمانہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی چیک کرنے کیلئے گزشتہ روز 25 میرج ہالوں اور مارکیوں کی اچانک معائنہ کیا گیا۔

 انتظامی افسروں نے ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے 2 میرج ہالز اور مارکیز کو ایک لاکھ جرمانہ کیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگر افسرمسلسل میرج ہالوں کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں خلاف ورزی کارروائی کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں