فیسکو افسروں کو دفاتر لیٹ آنے پر نوٹس ،بروقت پہنچنے کاحکم

فیسکو افسروں کو دفاتر لیٹ آنے  پر نوٹس ،بروقت پہنچنے کاحکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو افسروں کے دفاتر تاخیر سے پہنچنے پر جی ایم ایڈمن کا اظہار برہمی، وارننگ نوٹس جاری کردیا۔

افسروں کے دفاتر دیر سے آنے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔ شکایات پر ایکشن لیتے جی ایم ایڈمن نے افسروں کو دفاتر وقت پر پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ شعبہ کے سربراہان کو روزانہ پونے 9 بجے افسروں کو انکی سیٹ پر چیک کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ۔ ڈیوٹی سے غائب اور تاخیر سے پہنچنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں