ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے والوں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ ملت ٹائون کے علاقے سمانہ کے رہائشی لطیف نے پولیس کوبتایا کہ اسکے گھر کے باہر نامعلوم ملزموں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔