کرائے پر لیا گیا ٹریکٹر خورد برد کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرائے پر لیا گیا ٹریکٹر خورد برد کرلیاگیا۔تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے چک نمبر 204رب کے رہائشی طارق محمود نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے دو سال قبل اس سے ٹریکٹر کرائے پر حاصل کیا گیا۔۔۔
بعد ازاں نہ تو کرایہ ادا کیا گیا اور نہ ہی ٹریکٹر واپس کیا گیا۔ بلکہ ٹریکٹر خورد برد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔