سیٹھ تنویر حسین کے بھائی الطاف حسین انتقال کر گئے
پیرمحل(نمائندہ دنیا ) سابق کونسلر رضا حسین گڈو اور سماجی شخصیت سیٹھ تنویر حسین کے بھائی الطاف حسین انتقال کر گئے ۔
مر حوم کی نماز جنازہ شہر کی مرکزی جناز گاہ میں ادا کی گئی جس میں تحصیل کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور کارو باری شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔