جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیر اہتمام تقسیم انعامات
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام پانچ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 40لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر نیشنل سلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ اور فاتح ورلڈ کپ 1992کے ممبر وسیم حیدر\\\'پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ فیصل آباد ریجن تنویر شوکت تھے ان کے ہمراہ جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو شیخ جواد افضل\\\'شیخ عماد افضل اور ان کی والدہ حمیدہ افضل مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ جی ایم جے ٹیکس رضوان الحق\\\'ایڈمن آفیسر جے ٹیکس رانا چنگیز خاں\\\'رانا زین رؤف\\\'جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف\\\'ہیڈ کوچ اے اینڈ اے کرکٹ اکیڈمی نوید نذیر،میاں کاشف فرید\\\'نور نبی\\\' مقصود احمد\\\'حافظ امین الحق\\\'فرخ محمود\\\'محمد ندیم نے بھی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں ٹورنامنٹ میں پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں اورکھلاڑیوں میں چار بلین روپے اور خوبصورت ٹرافیاں تقسیم کی گئیں مہمان خصوصی وسیم حیدر نے بھی اپنے خطاب کے دوران شیخ جواد افضل \\\'شیخ عماد افضل کا شکریہ ادا کیااور انہوں نے اس موقع پر انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جواد کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جواد کلب کی طرف سے اپنی گرہ سے جس طرح کرکٹ کے پروموٹ کرکے اتنے بڑے انعامات تقسیم کیے جارہے ہیں یہ پورے پنجاب میں اس طرح کا کام کسی پلیٹ فارم سے نہیں ہوا ۔