میونسپل کارپوریشن میں کرپشن نہ رک سکی،افسروں کی طرف سے ہر کام کا الگ الگ ریٹ مقرر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں کرپشن کا سلسلہ نہ رک سکا میونسپل آفیسر فنانس نے مبینہ طور پر ۔۔
ارجنٹ بل پاس کروانے کے 10فیصد اور روٹین بل کے 5فیصد ریٹ مقرر کرلیے ۔سابق چیف آفیسر کیخلاف اینٹی کرپشن انکوائری بھی افسروں میں خوف پیدا نہ کرسکی میونسپل کارپوریشن میں تعینات افسروں نے مبینہ طور پر ہر کام کا الگ الگ ریٹ طے کررکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری ٹھیکیداروں کی بلوں کی منظوری کے لیے ارجنٹ بل پر ٹوٹل بل کا 10فیصد اور روٹین کی منظوری کے لیے بل کی 5فیصد رقم وصول کی جاتی ہے میونسپل آفیسر فنانس مبینہ طور پر نذرانے لئے بغیر کوئی بل منظور نہیں کرتے سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر نت پر اینٹی کرپشن میں انکوائری شروع ہوئی تو وہ نوکری چھوڑ کر فرار ہوگئے مگر اسکے باوجودمیونسپل کارپوریشن کے افسروں میں کرپشن کرتے خوف پیدا نہیں ہورہااور دھڑلے سے رشوت خوری میں مصروف ہیں ۔ شہریوں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور کمشنر سلوت سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ افسروں کیخلاف موثر کارروائیاں کی جائیں۔