98NA:مبینہ دھاندلی پر پی ٹی آئی کارکنوں کامظاہرہ

98NA:مبینہ دھاندلی پر پی ٹی آئی کارکنوں کامظاہرہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)این اے 98 میں عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 کارکنوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم اٹھائے آر او آفس کے سامنے جمع ہوگئی اور نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے الزامات عائد کرتے کہا کہ آر او اور پولنگ عملے کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلی کی گئی اور ن لیگ کے تینوں امیدواروں کو جتوایا گیا۔ جس پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حافظ ممتاز نے بھی لیگی امیدوار کی کامیابی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں