مختلف واقعات میں2افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا

مختلف واقعات میں2افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں2 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے سیم پُلی کے قریب اشرف نامی شہری کا بیٹا 26 سالہ محمد اکرم کام کے سلسلہ میں گھر سے دکان کی طرف گیا ۔

جسے نامعلوم ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا۔ جبکہ محلہ قدرت آبادکے رہائشی صدیق نامی شہری کا بیٹا عدنان کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلا ۔ جسے مبینہ طو رپر اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں