پتنگ بازی کا سامان بیچنے والا گرفتار سو پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں ضبط

 پتنگ بازی کا سامان بیچنے والا گرفتار سو پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں ضبط

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے افغان آباد میں پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے میں مصروف تھا۔ جسکے قبضے سے 100سے زائد پتنگ، درجن بھر کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں